اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب پاکستانی گورنر واک کر رہے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گولی پاکستانی گورنر کے گارڈ کو لگی، فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی گورنر عبید نظامانی محفوظ رہے جب کہ حکومت کی جانب سے سفارتی عملے کو عارضی طور پر وطن واپس بلا لیا گیا
سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے فائر کی گئیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سیکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انہیں بچانے کے لیے گولی چلائی۔