اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی دوسری جیت ہے اور پہلی سیریز وہ پاکستان کے خلاف جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز نے 44، ابراہیم زدران نے 38 رنز بنائے جب کہ نجیب اللہ زدران نے 23 اور محمد نبی نے 14 رنز بنائے۔ . پاکستان کی جانب سے زمان خان اور احسان اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان کا ٹاپ آرڈر افغان باؤلرز کے سامنے ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور محمد حارث بیٹنگ کے لیے آئے لیکن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، اگلی ہی گیند پر عبداللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے اوور میں 20 رنز کے مجموعی سکور پر محمد حارث بھی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، طیب طاہر 13 رنز بنا کر اعظم خان 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عماد وسیم اور کپتان شاداب خان نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، عماد وسیم نے 64 رنز بنائے۔ بنکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان اننگز کی آخری گیند پر 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 2 جبکہ راشد خان، کریم جنت اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔