افغانستان کے حالات ناقص پالیسی کی وجہ سے بگڑے ،ہم اپنے عوام کو ریلیف دینگے ،نگران وزیر اعظم 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)نگران  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات ہماری پالیسی کی وجہ سے نہیں بلکہ انخلا کی ناقص پالیسی کی وجہ سے خراب ہوئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ مزید خراب ہوئے ہیں، نیٹو کے انخلا کے بعد جو جنگی ہتھیار رہ گئے ہیں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے چھوڑے گئے آلات سے ہم پر حملے شروع ہو گئے ہیں، خطے کے باقی ممالک کو انتظار کرنا ہوگاان کے لئے یہ وقت کب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق افغان فوج کے کچھ ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے اور کچھ جرائم پیشہ تنظیموں کے ہاتھ لگ گئے۔

ملکی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انکشاف کیا کہ اداروں کی نجکاری ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے ایجنڈے کے تحت پچھلی حکومتوں نے 50 سے 60 فیصد کام آگے بڑھایا، چند دنوں میں ہم نے اس ایجنڈے کو بھی 5 سے 10 فیصد آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو بھاری بوجھ تلے دبے ہوئے ہے، ماضی میں ایک بار ان کے بھاری بجلی کے بل دیکھ کر ہوش آیا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ فنانس اینڈ پاور ٹیم اس مسئلے کا قلیل مدتی حل تجویز کرنے جارہی ہے، ایسا حل نکالیں گے کہ فیصلے واپس نہ لینے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات بجلی کے نرخ اور ٹیکس سے متعلق تھی، توانائی کی بچت کے لیے چند روز میں عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com