اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کل 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ چینی نائب وزیراعظم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سرکاری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم یکم اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔
دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد کے موقع پر دو روزہ تعطیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔چ