اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) آسٹریلیا کو ہوم گرائونڈ پر شکست ، پاکستان نے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر لی ۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رن بنا کر آل آٹ ہوگئی۔
اوپنرز نے جارحانہ گیم کھیلنے کی کوشش کی لیکن 20 کے کل اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رن بنا کر نصیر شاہ کا شکار ہوگئے ، ایرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلز 7 ، مارکس اسٹوئنز 8 ، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحم اننگز کھیل سکے ۔کوپر کونولی میچ کے دوران گیند کے ہاتھ میں لگنے کی وجہ سے 7 رن بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے اور دوبارہ بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے ، کینگروز کے لیے 8 ویں وکٹ کی شراکت میں 22 رن کی شراکت قائم ہوئی ، لیکن شان ایبٹ 22 رن بنانے کے بعد آٹ ہو گئے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 3 ، حسنین نے 2 اور نواز شریف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ، قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفق نے پہلی وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت کی ، تاہم عبداللہ 37 رنز بنا کر آٹ ہوئے اور صائم ایوب 42 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 28 رنز بنائے اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے ۔لانس مورس نے آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ کوئی دوسرا بولر وکٹ حاصل نہیں کر سکا ۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلز نے کہا کہ وہ میچ میں فتح یقینی بنا کر سیریز جیت لیں گے ، پلینگ الیون میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ان میں کوپر کونولی ، مارکس اسٹوئنز ، لانس مورس ، شان ایبٹ اور اسپینسر جانسن شامل ہیں ۔
آسٹریلیا