شام ،جنگجوؤں کا حلب اور ادلب کے بعد ہمار پر بھی حملہ، 4 قصبوں پر قبضہ

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شام میں حکومت مخالف جنگجوؤں نے حلب اور ادلب کے بعد ہما پر بھی حملہ کر دیا، جنگجوؤں نے شہر کے اطراف کے چار قصبوں پر قبضہ کر لیا۔

جنگجو مرکز سے صرف دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، روس شام میں افراتفری کا ذمہ دار یوکرین پر عائد کرتا ہے، روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ شامی جنگجوؤں کو یوکرین سے ڈرون اور ہتھیار مل رہے ہیں، ماسکو بشارالاسد کے ساتھ کھڑا ہے۔شامی فوج نے شورش زدہ علاقوں میں 200 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، امریکا نے بھی شامی فوجی اہداف پر حملے کیے، صدر پیوٹن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں امریکی اور روسی مندوبین نے ایک دوسرے پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سخت الفاظ کا تبادلہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا