انقرہ،خودکش دھماکے کے بعد ترک پولیس کا آپریشن، 90 مشتبہ افراد گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو حراست میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے انقرہ میں اتوار کو ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لیے 18 صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 90 افراد کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کرد جنگجو گروپ سے ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا، دھماکے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں نے قبول کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com