بابر اعظم کے بعد امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ سے معاہدہ طے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے بھی لنکن پریمیئر لیگ میں معاہدہ کرلیا۔

امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں شرکت کریں گے جس کے لیے امام الحق نے کولمبو کے اسٹرائیکر سے معاہدہ کر لیا ہے۔

امام الحق کو آئرلینڈ کے کھلاڑی لورکن ٹکر کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے، امام الحق کولمبو اسٹرائیکرز میں بابر اعظم کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی لنکن پریمیئر لیگ سے معاہدہ کر رکھا ہے۔ بابر اعظم ان کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کیا۔

کپتان بابر اعظم کو کولمبو نے سائن کیا ہے، متیشا پاتھیرانا کے علاوہ چمیکا کرونارتنے، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کو بھی ایل پی ایل میں براہ راست سائن کیا گیا ہے۔ براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکن کرکٹرز بھی شامل ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ رواں سال 30 جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں