144
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازعہ اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی شکل دینے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔
چین اور ترکی کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں
جی 20 اجلاس، کون کون سے ممالک شرکت نہیں کرینگے ؟ نام سامنے آگئے
ہندوستان کے سیاحت کے سکریٹری اروند سنگھ نے کل دہلی میں میڈیا کو بتایا کہ G20 ممالک میں سے چین، ترکی اور سعودی عرب نے ابھی تک میٹنگ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں
جی20 اجلاس:پیر کووادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ مصر نے بھی، جسے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، نے شرکت کے لیے اندراج نہیں کیا۔واضح رہے کہ جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس آج سے مقبوضہ سری نگر میں شروع ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب آج مکمل ہڑتال ہوگی۔