118
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عیدالاضحیٰ کے بعد ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد رہی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عیدالاضحیٰ کے بعد ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران 10 اشیاء سستی ہوئیں، 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 42 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 8.70 فیصد، آلو کی قیمت میں 4.79 فیصد اور گندم کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ گڑ میں 4 فیصد اور چینی کی قیمت میں 3.48 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیزل 2.95 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔ چکن، انڈے، دال، مونگ پھلی اور مسور کی دال بھی سستی ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ گندم کے آٹے میں 122 فیصد، چائے میں 102 فیصد، چاول میں 77 فیصد اور آلو کی قیمت میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔