اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارت کے گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کا شوہر دراصل ایک عورت ہے جس نے جنس کی دوبارہ تفویض کی سرجری کروائی تھی۔
40 سالہ شیتل نے اپنے شوہر ویراج وردھن کے خلاف "غیر فطری جنسی تعلقات” اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ۔
پولیس کو اپنے بیان میںاس نے کہا کہ اس کی ملاقات نو سال قبل آن لائن ازدواجی سائٹ کے ذریعے وردھن سے ہوئی تھی، ٹی آئی ایمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کے سابق شوہر کا ایک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا، وہ اپنے پیچھے ایک بیٹی کو چھوڑ گیا تھا۔
2014 میں، اس نے اس شخص سے شادی کی جس سے وہ ویب سائٹ پر ملی اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اصرار کرنے پر بھی اسکی خواہش پوری نہیں کی
جب اس سے پوچھا گیا توکہا کہ وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ چند سال قبل ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ پھر اس نے اسے یقین دلایا کہ ایک معمولی سرجری سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
برسوں بعد 2020 میں، اس شخص نے موٹاپے کے لیے آپریشن کروانے کے بارے میں جھوٹ بولا اور بعد میں انکشاف کیا کہ اس نے اصل میں صنفی تفویض کی سرجری کروائی ہے۔
بھارتی اخبار نے رپورٹ کیا کہ اس کے بعد اس نے شیتل کو دھمکی دینا شروع کر دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے "خوفناک نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔