غزہ کے بعد اسرائیل کےمقبوضہ مغربی کنارے پر بھی فضائی حملے

اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے اسرائیلی فوجیوں نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوجیوں نے جنین، نابلس اور تمون شہروں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی کے فضائی حملے ،232فلسطینی شہید ، سینکڑوں زخمی

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 42 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، زیادہ تر گرفتاریاں رام اللہ، ہیبرون اور جنین کے علاقوں سے کی گئیں۔الجزیرہ نیوز کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 91 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج سے غزہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر رات گئے اسرائیلی بمباری میں 55 افراد شہید اور 30 ​​سے ​​زائد مکانات تباہ ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو جنوب کی طرف جانے کی دھمکی دی ہے۔غزہ پر دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے، شہداء میں 40 فیصد معصوم بچے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل نے 24 فلسطینی اسپتالوں کو خالی کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔ فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے اسپتالوں کو خالی کرنے کے اسرائیلی انتباہ کو مریضوں کے لیے موت کی سزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، انہیں بحفاظت کہیں اور منتقل کیا جائے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca