اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی، جب کہ ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 276 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 402 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، عید کے بعد سے شیئرز کی مالیت میں 600 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔