اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے وا لی 22 سالہ طالبہ ہسپتال میں صحت مند بیٹے کو جنم دینے کے بعد میٹرک کا امتحان دینے ایمبولینس میں سینٹرپہنچ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بنکا کے ایک سرکاری اسکول میں 10ویں جماعت میں زیر تعلیم 22 سالہ حاملہ طالبہ رکمن کماری حاملہ ہونے کے باوجود سالانہ امتحانات کے پیپر دے رہی تھی۔
ریاضی کے پیپر کے دوران حمل کی تکلیف شروع ہوگئی لیکن طالبہ نے پیپر مکمل کیا اور گھر والوں کے ساتھ گھر چلی گئی اور ہسپتال میں داخل ہوکر بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش کے 3 گھنٹے بعد طالبہ نے ڈاکٹروں سے امتحان دینے کے لیے جانے کی اجازت مانگی۔
ڈاکٹروں اور اہل خانہ نے انکار کر دیا لیکن رکمنی کماری ڈٹی رہیں جس پر اہل خانہ اور ڈاکٹروں نے ایمبولینس اور دو نرسوں کے ساتھ شرکت کی اجازت دے دی۔ اس طرح طالبہ ایمبولینس اور طبی عملے کے ساتھ امتحان گاہ پہنچ گئی ۔
طالبہ نے سائنس کا پرچہ دیا جو کہ آخری پرچہ تھا اور پھر اسی ایمبولینس میں ہسپتال پہنچی جہاں سے اسے دو دن بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔