قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف کی تجاویز شامل کر نے کے بعد بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) قومی اسمبلی نے  آئندہ مالی سال 2023-24 کا 14 ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ  کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

 سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں فنانس بل 2023 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب جبکہ پنشن کی ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب روپے کر دی گئی، فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے۔

این ایف سی کے تحت 5 ہزار 276 ارب کی بجائے 5 ہزار 390 ارب ملیں گے، بی آئی ایس پی پروگرام 459 ارب کی بجائے 466 ارب روپے کر دیا گیا ہے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے ہو گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پنشن سے متعلق قوانین میں تبدیلی ضروری ہے، ایک سے زائد پنشن لینے والوں کے لیے اب ایک پنشن ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات حکومت سے پنشن لینے والوں کے لیے ہیں، اصلاحات گریڈ 17 اور اس سے اوپر والوں کے لیے ہیں، ہمارا پنشن بل 800 ارب روپے تک جا چکا ہے، پنشن کا مسئلہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ہمارے لیے کسی وقت پنشن کی ادائیگی مشکل ہو جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ختم کی گئی سبسڈی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی لیکن بیٹی یا رشتہ دار کو 10 سال تک ملے گی

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

ترمیم میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

1200 سی سی گاڑی کے استعمال میں ترمیم،

اپوزیشن رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی جب کہ حکومت نے اپوزیشن رکن کی ترمیم کی مخالفت نہیں کی، ترمیم کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹی کو 1200 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

اس سے قبل 1300 سی سی سے 1600 سی سی گاڑیوں کی اجازت تھی۔

 

فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی تحریک کی مخالفت

قبل ازیں مولانا عبدالاکبر چترالی نے فنانس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جس کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی اور ایوان نے تحریک مسترد کر دی۔

جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے مطالبہ کیا ہے کہ فنانس بل کو اسلامی سطح پر جانچ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے۔

جماعت اسلامی کے واحد رکن نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل سود پر مبنی ہے اور اس کی منظوری دے کر حکومت سود کے خاتمے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف جا رہی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے فنانس بل کو رائے شماری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

جماعت اسلامی کے واحد رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا۔

بل کی شق 3 میں ترمیم

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس بل کی شق 3 میں ترمیم کی تجویز پیش کی جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

ترمیم کے مطابق تنازعات کے حل کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں 3200 ارب روپے کے 62 ہزار زیر التوا کیسز بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کر سکے گا۔ .

پنکھے اور بلب پر اضافی ٹیکس میں ترمیم

پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھوں اور بلبوں پر اضافی ٹیکس میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

یکم جنوری سے پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھوں پر 2000 روپے جبکہ پرانے بلب پر یکم جنوری سے 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

دریں اثناء قومی اسمبلی نے فنانس بل 2023 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

ارکان کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر رہی

قومی اسمبلی سے فنانس بل کی منظوری کے عمل کے دوران ارکان کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر دیکھی گئی۔

وزیراعظم سمیت اہم پارلیمانی رہنما ایوان سے غیر حاضر رہے، بلاول بھٹو، آصف زرداری، راجہ ریاض، اختر مینگل، امیر حیدر بھی غیر حاضر رہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com