تمام دروازے کھٹکٹھا لئے اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے ، ایم کیو ایم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے ہیں، اب عوامی فیصلے کیلئے جلد عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تاریخ نے حالیہ دنوں میں بے مثال بلدیاتی انتخابات دیکھے ہیں۔ 7 سال قبل ہونے والی مردم شماری کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا گیا، نقل مکانی کرنے والوں کی آبادی 25 فیصد بھی نہیں دکھائی گئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماضی میں شواہد ملنے کے باوجود مردم شماری صحیح طریقے سے نہیں ہوئی، ایم کیو ایم نے انصاف کے لیے بہت انتظار کیا، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے تھا، ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے، اب فیصلہ عوام کریں گے۔ جلد سڑکوں پر نکلیں گے ، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج نہیں آئے، کراچی میں لوگوں نے ووٹ تو ڈالے لیکن مکمل مینڈیٹ کسی کے پاس نہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم سب حقیقی جدوجہد کے لیے متحد ہو چکے ہیں، اس وقت مضبوط ایم کیو ایم آپ کے سامنے بیٹھی ہے، ہماری آواز میں ہمیشہ رکاوٹ ڈالی جاتی ہے، اگر ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل نہیں کیا گیا تو حکومت جمہوریت کو بھی نہیں بچا سکتی، لیاقت آباد کے دکاندار پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج کرنا ہے تو جلد دیکھ لیں گے، آپ سمجھتے ہیں کہ آپ میئر بنائیں گے اور ہم خاموش بیٹھیں گے، تو یہ آپ کی بھول ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com