اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پرویز الٰہی کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے مونس الٰہی نے ردعمل جاری کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز الٰہی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوا، تب میرے والد نے مجھے کہا کہ اگر میں گرفتار بھی ہوں تو ہمیں ساتھ دینا ہے
جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے ۔ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی… pic.twitter.com/TqbWlkbZ0U
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 1, 2023
انہوں نے کہا کہ والد اور والدہ نے تین روز قبل اس عزم کا اعادہ کیا، اب پولیس نے والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا، اس کے بعد بھی ہم پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے
واضح رہے کہ 8 روز کے مسلسل محاصرے کے بعد پولیس نے پرویز الٰہی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر کے اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا تھا۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے وقت سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے