ایشیاء کپ ،روہت کے بعد کوہلی بھی شاہین کا شکاد،48رنز پر بھارت کے 3 کھلاڑی آئوٹ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

کینڈی کے پالی کالے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے 11 رنز بنائے، ویرات کوہلی 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، شوبمن کل اور شیرس آئر 1 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان اور کوہلی کی وکٹیں لیں۔

پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ بھی کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور تین اسپنرز شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم:

اس بڑے میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ رات کیا گیا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

  بھارتی ٹیم 

ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شریاس آئر کے ساتھ ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادو شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔