اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ثانیہ پہلی بار منظر عام پر آگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں اور افواہوں کے بعد بالآخر پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے۔
اسٹار جوڑی کے آنے والے شو کے شوٹنگ سیٹ سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں ثانیہ شعیب کو سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ مختلف پوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
جب سے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، کچھ جگہوں پر اسٹار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بعض مداح اس پر خوش ہیں۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ طلاق کی افواہیں صرف شو کی اچھی ٹی آر پی کے لیے ہیں؟ اگر طلاق کی خبر جھوٹی ہے تو سن کر بہت اچھا لگا۔
ایک مداح نے لکھا، "کیا یہ سب سچ ہے یا ہمیں پاگل بنایا جا رہا ہے؟”، دوسرے نے لکھا، "اللہ اس جوڑے کو سلامت رکھے،” کسی نے لکھا، "یہ ایک مذاق ہے کسی نے طلاق کی خبر کو نئے شو کی پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔