اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سلووینیا کے دارالحکومت لیوبلجانا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم رابرٹ گولوب نے کہا کہ سلووینیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Ljubljana: سپین، آئرلینڈ اور ناروے پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔
وزیراعظم رابرٹ گولب نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کا پیغام ہے۔ سلووینیائی حکومت نے دارالحکومت کے وسط میں سرکاری عمارت کے سامنے سلووینیائی اور یورپی یونین کے جھنڈوں کے ساتھ فلسطینی پرچم بلند کیا۔پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ سلووینیا کے ارکان پارلیمنٹ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے منگل کو ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
معصوم فلسطینیوں کا قتل ناقابل قبول،فوری جنگ بندکی جائے ،کینیڈین وزیر خارجہ
یورپی ممالک غزہ پر بمباری بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اسپین، ناروے اور آئرلینڈ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے سویڈن، قبرص، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں جبکہ مالٹا نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس کی پیروی کرے گا۔ . غزہ پر 7 ماہ سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔