194
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی گھنٹے انتظار کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے زمان پارک لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔
سابق وزیراعظم کو ججز گیٹ سے روانہ کیا گیا، عمران خان کی روانگی کے لیے مرسڈیز گاڑی اسلام ہائی کورٹ لائی گئی، گزشتہ روز اسی گاڑی میں سپریم کورٹ لایا گیا۔
عمران خان کی 2 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ،عمران خان کی روانگی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی سخت کردی گئی، سابق وزیراعظم اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی میں عدالت سے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے کارکنان اور سپورٹرز بھی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے زمان پارک میں موجود ہیں۔