آئی ایم ایف سے معاہد ے کے بعد پاکستان کی مالی صلاحیت معمولی بہتر ہوگی، موڈیز

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر بیان جاری کیا ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے پاکستان کی مالیاتی صلاحیت میں قدرے بہتری آئے گی تاہم آئی ایم ایف کی فنانسنگ سے پاکستان کے لیے فنڈنگ ​​حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار کاروبار کے آغاز پر تاریخ رقم ،زبردست تیزی

موڈیز کا کہنا ہے کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ ​​ملے گی، طویل مدتی استحکام کے لیے پاکستان کو اصلاحات اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہو گا۔
موڈیز کے مطابق مستقبل قریب میں پاکستان کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی رہیں گی، بلند شرح سود اور مہنگائی اور حکومتی اخراجات سرمایہ کاری کو متاثر کرتے رہیں گے، پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی بلند رہیں گی۔
واضح رہے کہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا ہے جو کہ 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی انتظامات کا معاہدہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com