نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل 4 مئی کو جی ایچ کیو کے قریب جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری کی صورت میں آئی ایس آئی آفس اور جی ایچ کیو پردھاوا بولنے کا کہا گیا تھا
صداقت عباسی 25 روز بعد گھر پہنچ گئے،والدہ سے ملکر زار وقطار روپڑے،رقت آمیز مناظر
صداقت عباسی نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، 6 مئی کو ریلی نکالنے کا مقصد بھی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا تھا۔
صداقت عباسی نے عثمان ڈار کی طرح پروگرام میں سیاست اور تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا اور کہا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔
یہ خبربھی پڑھیں
9 مئی واقعہ کی پلاننگ زمان پارک میں عمران خان کی سربراہی میں کی گئی،عثمان ڈار،تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے چھپے ہوئے رہنما عثمان ڈار نے دنیا نیوز کے اینکر کامران شاہد کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو قرار دیتے ہوئے کئی حقائق سامنے لائے تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے اور سیاست سے دور رہنے کا بھی اعلان کیا تھا۔