دپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں کا گھر لے لیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے کا نیا گھر خرید لیا ہے۔
اسٹار جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 8 ستمبر کو بیٹی کو جنم دیا جس کے بعد اداکارہ کو ایک ہفتہ ہسپتال میں داخل رکھا گیا اور گزشتہ دنوں انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور وہ اپنی نومولود بیٹی اور شوہر کے ساتھ اپنے گھر پہنچ گئیں۔
اب بھارتی میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کے حوالے سے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17.8 ملین بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کا نیا اپارٹمنٹ ساگر سلک کوآپریٹو سوسائٹی کی 15ویں منزل پر واقع ہے جو کہ اپنے سمندری نظاروں کے لیے مشہور ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کا نیا اپارٹمنٹ ان کے شوہر رنویر سنگھ کی والدہ انجو کے گھر کے بالکل قریب ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca