اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیاحکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا.
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مزید ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا. حکومت نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے. وفاقی کابینہ کی توسیع اگلے چند دنوں میں متوقع ہے.
64