اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنزکے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ قائم ہواہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کیا گیا ہے جس میں 10 مئی کو جنگ بندی کے فیصلے کی تفصیلات پر نظرثانی کی جائے گی۔
اس سے قبل 10 مئی کی سہ پہر ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں فوری جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔
ٹیلی فونک کمیونیکیشن میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت تمام قسم کی فائرنگ اور فوجی کارروائیوں کو روکنے پر اتفاق کیا گیا۔
رائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں ہوں گے اور سعودی عرب کو اس سلسلے میں ممکنہ میزبان مقام کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور دونوں ممالک نے مسائل کے حل کے لیے کسی تیسرے ملک کی ثالثی سے بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔