پاکستان کو شکست کے بعد بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل پاکستان کے واحد حقیقی اوپننگ بلے باز فخر زمان کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف اہم مقابلے کے لیے آج (جمعرات) دبئی کے لیے روانہ ہوگی تاہم فخر زمان اسکواڈ کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

رپورٹس نے اشارہ کیا کہ ان کی چوٹ سنگین تھی، جس کی وجہ سے وہ باقی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، امام الحق اس جگہ کے لیے سب سے آگے ۔

فخر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں انجری کا شکار ہو گئے۔ دو بار علاج کے لیے میدان چھوڑنے کے باوجود وہ کھیلتے رہے لیکن اپنی بیٹنگ اننگز کے دوران بظاہر مشکلات کا شکار تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔