261
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان کو بھی تبدیل کردیا۔اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افضل محمود بٹ کو دار علی خٹک کی جگہ آئی جی گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔ محمد افضل محمود بٹ پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
دوسری جانب جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کردیا، گلگت کیبنٹ ڈویژن نے بھی گاڑی، سیکیورٹی گارڈ اور پروٹوکول واپس لے لیا۔
سابق وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں کو بھی تمام سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا، وزیراعلیٰ کی نااہلی کے بعد کابینہ ڈویژن نے تمام صوبائی وزرا کو پروٹوکول واپس کرنے کے لیے آج کا وقت دیا ہے۔