اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت اور ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ ہل اور ملحقہ علاقوں بادل بارسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی بھی کھڑا ہوگیا ہے جس سے ٹریفک اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور میں صبح 4 بجکر 40 منٹ سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جیل روڈ 118.5، ایئرپورٹ 52، گلبرگ 103، لکشمی 161 ملی میٹر، اپرمل 78، مغل پورہ 72، تاج پورہ 102، نشتر ٹاؤن میں 149 اور چوک ناخدا میں 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پانی والا تالاب میں 165 ملی میٹر، فرخ آباد میں 50 ملی میٹر، گلشن راوی میں 153 ملی میٹر، علامہ اقبال ٹاؤن میں 142 ملی میٹر، سمن آباد میں 91 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 132 ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔