اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس مہنگی کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بتایا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر کام جاری ہے۔
وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہو گا کیونکہ اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ صارفین کی گیس کس سلیب سے مہنگی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ 300 کیوبک میٹر اور اس سے اوپر کے گھریلو صارفین کے لیے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے
وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اس وقت فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت 100 روپے ہے۔ ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت 3100 روپے ہے، باقی تمام سلیبس اور سیکٹرز کے لیے گیس کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ ہو گی، باقی گھریلو صارفین پر بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔