اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مصر میں نوبیاہتا دولہا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ناردرن کمشنریٹ کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرال والوں نے اسے دھوکہ دیا ہے۔ ان کی منگنی کو دو سال ہو گئے لیکن یہ کبھی معلوم نہیں ہو سکا۔میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھی لے گیا جس نے تصدیق کی کہ میری بیوی میں عورت اور مرد دونوں خصوصیات ہیں۔
مصری شخص نے سسرال والوں سے رابطہ کرکے طلاق کی بات کی جس پر سسرال والوں میں جھگڑا ہوگیا اور معاملہ پولیس کے پاس چلا گیا۔سسرال والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پیدائش کے بعد 9 سال تک لڑکا ہی رہی لیکن پھر اس میں خواتین کی خصوصیات پیدا ہوگئیں۔سسرال والوں کا اصرار تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، معمولی آپریشن سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ تاہم شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے علاج سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔دوسری جانب بیوی نے الزام لگایا کہ میرا شوہر جھوٹ بول کر میرے گھر والوں سے پیسے چرانا چاہتا ہے۔ اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے وقت ان کی عمر 9 سال تھی اور اب وہ مکمل طور پر خاتون ہیں اور اپنا طبی معائنہ کرانے کے لیے تیار ہیں۔