فسادات کے بعد گرفتاریاں،برطانیہ کے جیلوں میں جہگہ کم پڑ گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فسادات کے بعد گرفتاریاں ، برطانیہ کے جیلوں میں جہگہ کم پڑ گئی حکومت نے قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ حالیہ فسادات میں سزا پانے والے قیدیوں کو گھر میں رکھا جائے۔رپورٹ کے مطابق جیلوں میں جگہ کی کمی کے باعث پیشی کے منتظر قیدیوں کو پولیس سیلوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے ‘آپریشن ارلی ڈان’ شروع کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں پر دباؤ کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ جیلوں میں مزید گنجائش پیدا کرنے کے لیے قیدیوں کی جلد رہائی کا عمل ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف 700 مزید مرد قیدیوں کی گنجائش ہے۔ حکومتی منصوبے کے مطابق حکومت نے جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے اپنی سزا پوری کرنے والے 40 فیصد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدائی طور پر تقریباً 5500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنگین اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca