اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) تین دن کی بندش کے بعدپاکستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی، یوٹیوب، ٹویٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی۔
موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے ٹیلی کام کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد ملک بھر میں عوام کی موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک رسائی بند کر دی گئی تھی
ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات پر پاکستانی عوام کی موبائل انٹرنیٹ، یوٹیوب، ٹویٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس تک رسائی بند کردی گئی تھی جو اب بحال کردی گئی ہے
انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ملک میں موبائل کمپنیوں اور فری لانسنگ انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگا جب کہ امریکا سمیت کئی ممالک اور عالمی اداروں نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔