ٹرمپ کا برسر اقتدار آنے کے بعد ایفیشنسی کمیشن بنانے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں ارب پتی امریکی بزنس مین ایلون مسک گورنمنٹ ایفیشنسی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔نیویارک کے اکنامک کلب میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نےاقتصادی خوشحالی کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے بنایا گیا ایفیشنسی کمیشن وفاقی حکومت کے آڈٹ کے بعد بڑی اصلاحات کی سفارش کرے گا اور اپنے قیام کے 6 ماہ کے اندر فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرے گا۔

واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ میں پہلے سے ہی ایک غیرجانبدار حکومتی احتساب کا دفتر موجود ہے جو وفاقی سطح پر اخراجات اور کارکردگی کو ایک وفاقی نگران ادارے کے طور پر مانیٹر کرتا ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ کمیشن نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ کیسے قائم ہوگا اور یہ کیسے کام کرے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca