اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ٹک ٹاک کے رجحان کے بعد، ایک خاتون کو مائیکرو ویو اوون میں انڈے ابالنا بہت مہنگا پڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی انڈے کی ترکیب کی ویڈیو دیکھتے ہوئے 37 سالہ خاتون نے انڈے کو ابالنے کی کوشش کی جو خاتون کے گلے پڑ گئی
یہ بھی پڑھیں
پالتو مچھلی نے مالک کی رقم سے آن لائن خریداری کر ڈالی, دلچسپ واقعہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی کے برتن میں ڈالا اور پھر کچھ دیر کے لیے مائیکرو ویو میں ڈال دیا۔تاہم چند منٹ بعد خاتون نے مائیکرو ویو سے ڈش نکال کر انڈوں پر ٹھنڈا چمچ ڈالا تو انڈے پھٹ گئے اور گرم پانی اور انڈے خاتون کے چہرے پر گرے جس سے اس کا چہرہ کئی جگہوں پر جل گیا۔
مزید پڑھیں
جوبائیڈن نے دوسری بیوی کو شادی کیلئےکیسے راضی کیا ؟جانیے دلچسپ راز
اس واقعے کے بعد خاتون کو اس وقت کچھ سکون ملا جب اس نے ہسپتال جانے سے پہلے مسلسل اپنے چہرے پر ٹھنڈا پانی ڈالا۔ٹک ٹاک پر وائرل ٹرینڈ کی پیروی نہ کریں کیونکہ یہ آپ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، برٹش میڈیکل جرنل کے مطابق چھلکے والے انڈوں کو مائیکرو ویو میں پکانا خطرناک ہے۔