اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران اور سعودی عرب نے چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ملاقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
ایرا ن کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے تعلقات کی بہتری کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے معاہدے کے نفاذ اور کام کی اہمیت پر زور دیا، جس سے باہمی اعتماد اور تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم
تہران اور ریاض نے مارچ میں بیجنگ کی ثالثی میں ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ تعلقات بحال کیے جا سکیں جو سات سال قبل اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب ایران میں مظاہرین نے سعودی سفارتی مشن پر حملہ کیا تھا۔
مزہدپڑھیں
ایران اور سعودی عرب کا تعلقات بحالی پر اتفاق ، چین نے ثالثی کرائی
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریقین نے "مختلف امور پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات کی باضابطہ بحالی اور دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کی جانب انتظامی اقدامات پر زور دیا۔”