زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اہم ہیں،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)لندن سے زوم کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کے لیے قابل عمل منصوبوں پر فوری کام کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارتوں کو اہداف دیے گئے ہیں اور زیر تکمیل منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے ایک مستقبل پر مبنی روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا تیار کیا جائے تاکہ اہداف منظم انداز میں حاصل ہوں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور شفافیت و جدت نے معیشت کو نئی سمت دی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، علی پرویز ملک، محمد اورنگزیب، جام کمال، عطا اللہ تارڑ اور احد خان چیمہ نے بھی شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔