164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر پریس کانفرنس بھی کریں تو انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر پریس کانفرنس بھی کریں تو انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، کسی نے بے وقوفی سے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کی ہیں تو وہ کیا کر سکتے ہیں، سندھ نے پنجاب کے تحت الیکشن کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو غیر قانونی طور پر قید کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا لیکن کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی، پی ٹی آئی موتیوں کی طرح بکھر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد میں سے کسی نے پریس کانفرنس کی تو اسے بخشا نہیں جائے گا، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے اور معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ ملکی مسائل کا حل ہم آہنگی اور اتحاد میں مضمر ہے۔