اردوورلڈ کینیڈا ( بیورو رپورٹ )کویت نے نیوز اینکر کے پیشے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے وا لی نیوز اینکر متعارف کروائی ہے جو نیوز بلیٹن فراہم کرے گی ۔
کویت نیوز نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ‘فدا نامی سنہرے بالوں والی نیوز اینکر کی نقاب کشائی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے تیار پہلی اینکر متعارف
فدا نے کالی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ اے آئی اینکر کویتی بولی میں نیوز بلیٹن پیش کریں گی۔ کمپیوٹرائزڈ نیوز اینکر کو کویت نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں متعارف کرایا۔کویت نیوز کویت ٹائمز کا ایک منسلک میڈیا ہاؤس ہے جو 1961 میں انگریزی زبان کے پہلے روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
أول مذيعة في #الكويت تعمل بالذكاء الاصطناعي
• #فضة.. مذيعة #كويت_نيوز الافتراضية
• ما هي نوعية الأخبار التي تفضلونها بتقديم #فضة زميلتنا الجديدة؟ .. شاركونا آراءكم pic.twitter.com/VlVjasSdpb
— كويت نيوز (@KuwaitNews) April 8, 2023
مزید پڑھیں
صنوعی ذہانت کی بدولت کیا انسان جسمانی موت کے بعد بھی زندہ رہ سکے گا؟
اس کے ڈپٹی ایڈیٹر عبداللہ بوفٹین نے کہا کہ فدا، جو کویتی لہجے کے ساتھ کلاسیکی عربی بول سکتی ہے، ٹویٹر پر نیوز بلیٹن پیش کرے گی اور ناشر کو نیا اور اختراعی مواد پیش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔