اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی زندگی کے مختلف شعبوں میں استعمال ہو رہی ہے۔لیکن اب پہلی بار ایک لڑاکا طیارے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابی سے اڑایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ F-16 جیسا لڑاکا طیارہ 12 پروازوں کے دوران 17 گھنٹے تک AI ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیا گیا۔
دسمبر 2022 میں، کیلیفورنیا کے ایڈورڈز ایئر بیس پر ایک تجرباتی X-62A وسٹا طیارہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ 4 مختلف اے آئی الگورتھم نے الگ الگ پروازوں میں اس طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا، اگرچہ ممکنہ حادثے کی صورت میں پائلٹ طیارے میں موجود تھا، لیکن اسے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی ضرورت نہیں تھی۔
AI ٹیکنالوجی نے ہوا میں ڈاگ فائٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس طرح کے مظاہرے کے لیے پہلی بار AI ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ یہ بنیادی طور پر امریکی فضائیہ اور ڈیفنس ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کے مشترکہ پراجیکٹ کا حصہ ہے تاکہ جدید خود مختار پرواز کی ٹیکنالوجیز تیار کی جائیں۔\
بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں نئی ٹیکنالوجیز کو جانچنے کے لیے اس طرح کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔