متعدد ممالک کی امدادی ٹیمیں ترکی اور شام پہنچ گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی اور شام میں آنے والے مہلک زلزلے کے بعد عالمی برادری نے دونوں ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے جب کہ کئی ممالک نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

ترکی اور شام میں شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3800 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ترکی میں تباہ کن زلزلے کے بعد عالمی برادری نے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور امریکا نے زلزلے میں ترکی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اس کے علاوہ فرانس، یوکرین اور اسرائیل نے بھی امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ آذربائیجان، ہالینڈ اور رومانیہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ترکی اور شام کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہی ہیں۔ یورپی کمیشن کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد بلغاریہ، کروشیا، فرانس، یونان، ہنگری، پولینڈ سمیت کئی ممالک نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو فوری تیاری کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترکی اور شام میں ہلاکتیں 10 ہزار سے زائد ہو سکتی ہیں ،امریکی زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ

امدادی  ٹیمیں جلد ہی امدادی کاموں میں حصہ لیں گی۔ یورپی پارلیمنٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ یورپ مشکل کی گھڑی میں ترکی اور شام کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ترکی میں بھی لوگ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے کے لیے مختلف شہروں سے پہنچ رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com