اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں غذائی قلت اقوام متحدہ نے غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچوں کے فوری علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 50,000 سے زائد بچے دائمی غذائی قلت کے باعث علاج کے محتاج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے مزید 346,000 بچوں کے ساتھ ساتھ 160,000 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو خوراک اور غذائی سپلیمنٹس کی فوری ضرورت ہے۔
گزشتہ اگست میں اقوام متحدہ نے تصدیق کی تھی کہ غزہ میں ہزاروں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، تقریباً 240,000 بچوں کا معائنہ کرنے کے بعد 15,000 بچے غذائی قلت کا شکار پائے گئے، جن میں 3,288 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔