ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد مقررہ وقت پر بھیجی جائے گی،شہباز شریف

اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد مقررہ وقت پر بھیجی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ خیموں اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترکی میں 23 مارچ تک کولڈ پروٹیکشن کے 50 یونٹ تقسیم کیے جائیں گے، ایک ہزار خیمے بھیجے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خیموں کو ترکی بھیجنے سے پہلے رینڈم چیکنگ کی جائے تاکہ خیموں کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہباز شریف نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود وزارت خزانہ نے امدادی سامان کی تیاری اور ترسیل کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات دل کھول کر زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات دے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com