ایئر کینیڈا اور فلائٹ اٹینڈنٹس کے مذاکرات تعطل کا شکار، یونین نے ثالثی کی تجویز مسترد کر دی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایئر کینیڈااپنے بیان میں کہا کہ اگر پروازیں منسوخ ہوئیں تو مسافروں کو ای میل یا ایپ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی اور وہ مکمل رقم کی واپسی کے حقدار ہوں گے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز اور وایا ریل کے ساتھ متبادل سفر کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، لیکن گرمیوں کے سفر کے عروج کی وجہ سے اضافی گنجائش فوری طور پر دستیاب ہونا مشکل ہے۔ کمپنی نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ اگر پرواز متاثر ہو تو تصدیق شدہ بکنگ اور آپریٹنگ اسٹیٹس کے بغیر ایئرپورٹ نہ آئیں۔

یونین، جو تقریباً 10 ہزار فلائٹ اٹینڈنٹس کی نمائندگی کرتی ہے، نے کہا کہ کمپنی نے اب مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے اور آربیٹریشن کا راستہ اپنانا چاہتی ہے۔ ایئر کینیڈا کے مطابق یہ طریقہ ماضی میں کامیاب رہا ہے، لیکن یونین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ممبران کی آواز چھیننے اور استحصالی نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش ہے، کیونکہ آربیٹریشن کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور اس پر ووٹ نہیں ہو سکتا۔

یونین کے مطابق ثالث عام طور پر ماضی کی مثالوں اور موجودہ صورتحال پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ فلائٹ اٹینڈنٹس "غیر ادا شدہ کام” کے خاتمے اور "غربت زدہ اجرتوں” میں بہتری چاہتے ہیں۔ یونین نے سالانہ مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ، 2025 تک اجرتوں کو درست سطح پر لانے اور تمام اوقاتِ کار کا 100 فیصد معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایئر کینیڈا نے صرف 50 فیصد معاوضے کی پیشکش کی ہے۔

یونین کے صدر ویسلی لیسوسکی نے کہا کہ ممبران نے واضح مینڈیٹ دیا ہے کہ اجرت، غیر ادا شدہ کام، الاؤنسز، پنشن، کام کے قواعد اور آرام کے اوقات جیسے مسائل حل کیے جائیں۔

ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس کی تازہ ترین پیشکش میں چار سال کے دوران 38 فیصد تک مجموعی معاوضے میں اضافہ، زمینی کام کا معاوضہ، بہتر پنشن و فوائد، عملے کے آرام میں اضافہ اور کام و زندگی کے توازن میں بہتری شامل تھی، جس سے فلائٹ اٹینڈنٹس کینیڈا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بن جاتے۔ تاہم، کمپنی کے مطابق یونین نے اس کے مقابلے میں "غیر حقیقت پسندانہ” اضافہ مانگا ہے۔

ایئر کینیڈا کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر نے کہا کہ آٹھ ماہ کے مذاکرات میں کئی معاملات طے ہو چکے ہیں مگر اہم نکات پر فریقین اب بھی بہت دور ہیں، اور ثالثی کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد بات چیت تعطل کا شکار ہے، جبکہ یونین کسی بھی وقت ہڑتال کا نوٹس دے سکتی ہے، جو لاکھوں مسافروں اور وقت حساس سامان بھیجنے والی کمپنیوں کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔