ایئر کینیڈا کا بڑا اعلان، ٹورنٹو سے اوٹاوا اور مونٹریال کے لیے پروازوں میں اضافہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ایئر کینیڈا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ سے دارالحکومت اوٹاوا کے لیے مزید روزانہ پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام مشرقی مثلث (Eastern Triangle) میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایئر لائن کے مطابق جنوری 2026 سے ٹورنٹو آئی لینڈ (بلی بشپ سٹی ایئرپورٹ) سے مونٹریال کے لیے روزانہ واپسی کی پروازوں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر نو کر دی جائے گی، جب کہ اوٹاوا کے لیے چار سے بڑھا کر چھ کر دی جائے گی۔

ان نئی پروازوں کے ذریعے ایئر کینیڈا کو پورٹر ایئر لائنز کے ساتھ براہِ راست مقابلے کا موقع ملے گا، جو طویل عرصے سے بلی بشپ ایئرپورٹ کے ملکی اور بین الاقوامی نیٹ ورک پر غالب رہی ہے۔

دوسری جانب پورٹر ایئر لائنز نے بھی اوٹاوا سے گرم علاقوں کی جانب پروازوں میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے دو نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا ہے اوٹاوا سے میامی کے لیے جنوری سے ہفتہ وار تین پروازیں اوٹاوا سے فینکس کے لیے فروری سے ہفتہ وار تین پروازیں

مزید برآں، اوٹاوا سے گرینڈ کیمین، لائبیریا (کوسٹا ریکا) اور پیویرتو ویلارٹا (میکسیکو) کے لیے بھی پروازوں کی گنجائش بڑھائی جا رہی ہے۔

ایئر کینیڈا نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اوٹاوا سے لندن (انگلینڈ) کے لیے نان اسٹاپ پروازیں سال بھر جاری رہیں گی۔ کمپنی کے مطابق وہ واحد کینیڈین ایئر لائن ہے جو دارالحکومت کو براہِ راست یورپ سے جوڑ رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔