99
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ایئر کینیڈا کے ایک پائلٹ نے حالیہ پرواز کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ۔
اور تجویز پیش کی کہ مسافر ملک کے ہوائی اڈوں پر جاری تاخیر سے نمٹنے کے لیے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھیں۔
اتوار کو وینکوور سے مونٹریال جانے والی پرواز کے پائلٹ نے اپنے پیغام میں ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے 50 منٹ کی تاخیر کا اعلان کیا۔ ہوائی جہاز میں سی بی سی کے ایک رپورٹر نے یہ پیغام ریکارڈ کیا۔