120
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا۔ ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 6 اور 7 ستمبر کو پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیاروں کو مار گرا کر جنگ کا رخ موڑ دیا، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے اپنی جنگی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا۔ آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے فضائی اڈوں پر 1965 کی جنگ کی یادگاریں آویزاں ہوں گی۔