اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارت کی ایک فضائی میزبان کو مسقط سے پرواز کے دوران چھپا کر ایک کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے.
کولکتہ میں مقیم ایئر ہوسٹس سوربھی خاتون جو ایئر انڈیا ایکسپریس کے لیے کام کرتی ہیں کو 28 مئی کو جنوبی ریاست کیرالہ کے کنور ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مسقط سے واپس آرہی تھیں اس سے ایک کلو گرام سونا برآمد. ہوا
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سوربھی اس سے پہلے سونا اسمگل کر چکی تھی، وہ مسقط سے آنے والی پرواز کے کیبن کریو کا حصہ تھی.
ایئر ہوسٹس کو مزید پوچھ گچھ کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اسے 14 دن کے لیے ریمانڈ پر رکھا گیا ہے. ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے اس طریقے سے کئی بار سونا اسمگل کیا ہے.