ایئر انڈیا کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، تمام 242مسافر ہلاک

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برطانیہ جانے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا گیا۔  طیارے میں سوار تمام 242مسافر ہلاک ہوگئے ،15 ڈاکٹروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

طیارے میں 242افراد سوار تھے ،بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے،طیارہ گر کر تباہ ہوتے ہی ریسکیو ایجنسیاں اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور 1 کینیڈین شہری سوار تھے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق طیارے کی کمان کیپٹن سمیت سبھروال کے پاس تھی ،طیارہ کیپٹن سمیت سبھروال اور فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر کے ساتھ پرواز کر رہا تھا۔
کیپٹن سمیت سبھروال لیفٹ سیٹ ٹریننگ کیپٹن (LTC) ہیں اور انہیں 8،200 گھنٹے پرواز کا تجربہ ہے۔.شریک پائلٹ کے پاس 1،100 گھنٹے پرواز کا تجربہ تھا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے نے احمد آباد کے رن وے سے اڑان بھری تھی اس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ‘مے ڈے’ کال کی، لیکن اے ٹی سی کی طرف سے بعد میں کی گئی کالوں کا کوئی جواب نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے فوراً بعد طیارہ ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گر کر تباہ ہو گیا، جائے حادثہ سے گہرا سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کا طیارہ ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور جانی نقصان کا خدشہ ہے تاہم ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی تفصیلات سامنے آئیں گی۔
‘دی ہندو’ کے مطابق، جمعرات کو سردار ولبھ بھائی پٹیل احمد آباد ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔. گجرات اسٹیٹ پولیس کنٹرول روم نے اطلاع دی ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 لندن کے لیے روانہ ہو رہی تھی ۔
جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں احمد آباد ہوائی اڈہ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

بھارت میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے اور جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں .ہوائی اڈے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے نتیجے میں، سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ
فی الحال کام نہیں کر رہا ہے، اور تمام فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
ادھر وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے حادثے کے بارے میں بات کی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com