190
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نومولود بچوں میں پیدائش کے وقت کم وزن کی بڑی وجہ ہے۔عبرانی یونیورسٹی میں وبائی امراض کے ماہرین کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں حمل کے دوران فضائی آلودگی اور کم پیدائشی وزن کے درمیان ایک اہم تعلق پایا گیا۔ تحقیق میں لوگوں بالخصوص حاملہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے فضائی آلودگی پر زیادہ موثر کنٹرول کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
جسم میں موجود ہارمون دریافت جو دماغی بیماری سے بچنے میں مدد دیتے ہیں
عبرانی یونیورسٹی کے ڈاکٹر وسام ابو احمد اور ان کے ساتھی پروفیسر رونیٹ نیرل کی یہ رپورٹ سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ نامی جریدے میں شائع ہوئی۔ابو احمد نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارا تجزیہ جنین کی نشوونما پر فضائی آلودگی کے اثرات میں علاقائی تغیرات کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
ٹیٹو بنانےکیلئے استعمال ہونے والی روشنائی جسمانی اعضاء کیلئے خطر ناک قرار
یہ فضائی آلودگی کی نگرانی اور اسے کم کرنے کے لیے موثر علاقائی اقدامات پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مطالعہ قبل از پیدائش کی نشوونما پر آلودگی کے نمایاں اثرات کے ساتھ ساتھ اسے کم کرنے اور کنٹرول کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔